Hifz Convocation 2025 | Islamabad
🎥 حفاظِ کرام کے اعزاز میں منعقدہ سالانہ تقسیمِ اسناد کی بابرکت محفل کے یادگار لمحات ✨
الھدیٰ انٹرنیشنل سکول کےحفظ سیکشن کے زیر اہتمام، 19 اپریل 2025 کو، H-11 کیمپس میں 35 حفاظ و حافظات کو اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس پرنور محفل میں حفاظ کرام، ان کے والدین اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
یہ حفاظ ہمارے مشن “قرآن سب کے لیے، ہر ہاتھ میں، ہر دل میں” کی کامیابی کی طرف سفر کا ایک خوبصورت سنگ میل ہیں، جو حفظ مکمل کرنے کے بعد بہترین انداز میں اپنے امتحانات میں شریک رہے اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
💫 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان حفاظ کرام کو قرآن کے محافظ اور عالم بننے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ادارے، اساتذہ اور والدین کے لئے صدقہ جاریہ بنا ئے۔ آمین۔